گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے 183

گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے

گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے

گلگت بلتستان کے اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 70سالوں سے آئینی وقانونی حقوق سے محروم جی بی کے عوام اور نوجوان اپنے حقوق کامطالبہ کررہے ہیں جس کے حصول کے لئے سارے سیاسی جماعتیں اب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ مجوزہ آئینی اصلاحات گلگت بلتستان 2018یکسر مسترد کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان حفیظ الرحمن کے خلاف جلد اسمبلی میں عدم اعتماد کا تحریک لا رہے ہیں

گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے
گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے

اسلام آباد(فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ) گلگت بلتستان کے اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کومکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرزحکومت کاالگ سیٹ اپ دیدیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 70سالوں سے آئینی وقانونی حقوق سے محروم جی بی کے عوام اور نوجوان اپنے حقوق کامطالبہ کررہے ہیں جس کے حصول کے لئے سارے سیاسی جماعتیں اب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ مجوزہ آئینی اصلاحات گلگت بلتستان 2018یکسر مسترد کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان حفیظ الرحمن کے خلاف جلد اسمبلی میں عدم اعتماد کا تحریک لا رہے ہیں۔ہفتہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں میں اپوزیشن لیڈر کیپٹن محمد شفیع، ممبرقانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی(بی این ایف)، پاکستان پیپلز پارٹی سے جاویدحسین، پاکستان تحریک انصاف سے راجہ جہانزیب خان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کیں۔ان کہنا تھا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت جمع ہوئے ہیں۔حکومت کی طرف سے پیش کردہ گلگت بلتستان آئینی اصلاحات 2018کو مسترد کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی و قانونی حقوق دینے کے لئے مکمل آئینی صوبہ یا آزاد کشمیر کی طرز حکومت کا سیٹ دیدیا جائے۔ٹیکس کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ٹیکس لگانے کے معاملے میں ہم غیر متنازعہ جبکہ قدرتی وسائل پر قبضہ سمجھ سے بالاتر ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے خلاف جلد عد م اعتماد کا تحریک لائیں گے۔اورپیر کے روزجی بی آرڈر 2018کے ممکنہ نفاذ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آبادکے باہر دھرنادیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں