گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم 153

گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم

گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم

لاہور: گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی کے باعث لاہور، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن اور متعلقہ حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر پہنچ گئے جب کہ این پی سی سی کے حکام کا کہنا ہے پاور پلانٹ کی جلد بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پنجاب کے صدر مقام لاہور میں بجلی مکمل طور پر غائب ہوگئی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، بہالپور، چکوال اور دیگر شہروں میں بھی بجلی غائب ہوگئی، خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں صبح سوا 9 بجے سے بجلی غائب ہے اور سوات میں صبح 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا بریک ڈاؤن تربیلا پاور پلانٹ کے باعث نہیں آیا بلکہ گدو مظفر گڑھ لائن میں خرابی سے ہوا

ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا، منگلا اور غازی بروتھا پاور اسٹیشن کو بحال کر دیا گیا، بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہو گئی ہے اور  مرحلہ وار بجلی کی مکمل پیداوار نظام میں شامل ہو جائے گی۔

ترجمان پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ ملکی سطح پر فالٹ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، کراچی، بلوچستان اور سدرن پنجاب میں صورتحال ٹھیک ہے، عارضی مسئلہ ہے جلد بند پاور پلانٹس بحال ہوجائیں گے 

دوسری جانب ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کا کہنا ہے کہ تربیلا پاور پلانٹ سے شروع ہونے والی ٹرپنگ سے چاروں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹس بھی ٹرپ کرگئے وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا تاہم چند گھنٹوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق شام تک انکوائری مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 20 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ 

ادھر پنجاب کی صنعتوں کو 10 گھنٹے لوڈشیدنگ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں