راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت 169

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت

خیر پور پریس کلب کے صدر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج اور وفاقی دارلحکومت کے سنیئر صحافی شبیر سہام کے خلاف گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے سزا دلوانے کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت

تفیصلات

اسلام آباد(فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوز واچ)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس،خیر پور پریس کلب کے صدر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج اور وفاقی دارلحکومت کے سنیئر صحافی شبیر سہام کے خلاف گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے سزا دلوانے کے خلاف پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور وزرات اطلاعات کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

آر آئی یو جے

آر آئی یو جے نے کہا ہے کہ پریس گیلری سے واک آوٹ کے بعد سپیکر کی ہدایت کے باوجود وفاقی وزیر اطلاعات کا پریس الاﺅنج میں نہ آنا اور صحافیوں کو پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر ایک پہ دھرنا جمہوری حکومت کے دامن پہ ایک سیاہ دھبہ ہے

آر آئی یو جے نے (آج) بدھ کے احتجاج کے لیئے فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے اصغر چوہدری کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے ،قبل ازیں منگل کو مزکورہ واقعات کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا جس کے بعد طویل انتظار اور سپیکر کی ہدایت کے باوجود وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب صحافیوں کے تحفظات سے آگاہی کے لیئے پارلیمانی پریس الاونج میں نہیں آئیں جس پر صحافیوں نے گیٹ نمبر ایک پر دھرنا دیا

مسلم لیگ(ق)

مسلم لیگ(ق) کے پارلیمانی لیڈر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ جمہوری حکومت میں پارلیمنٹ کے گیٹ پر صحافیوں کا دھرنا افسوسناک ہے حکومت کے پاس تو صحافیوں کے لیئے وقت ہی ۔نہیں ہے سپیکر سردار ایاز صادق کو اس کا نوٹس لینا چاہیے

تحریک انصاف

تحریک انصاف کے راہنماءاسد عمر نے کہا کہ حکومتی ورزاءتو مختلف بیانیوں کو درست اور غلط ثابت کرنے کی ڈیوٹی پر لگے ہیں صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف ہم مذمت کرتے ہیں،یہی صحافی ہیں جو اداروں کو میڈیا ہاوسز میں تبدیل کرتے ہیں ہم کارکن صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں

پی آر اے

دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی آر اے کے صدر قربان بلوچ نے کہا کہ ہم نے اپنا جمہوری حق استعمال کیا اور واک آوٹ سے قبل روایات کے مطابق واک آوٹ کمیٹی نے سپیکر آفس کا آگاہ بھی کیا مگر کسی کے کانوںمیں جوں نہیں رینگی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کل بھی جاری رہےگا

آر آئی یو جے

فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے اصغر چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 10سالوں کے دوران ہم نے متعدد واک آوٹ کیئے جھوٹی تسلیاں دیں گیں ہمارے کسی ساتھی کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے ،فلور آف دی ہاوس دی جانے والی یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہیں ہوا ،آج جمہوری حکومتوں میں پہلی بار ہم گیٹ پر دھرنا دے رہے ہیں

چینل92سے جمشید خان سمیت متعدد صحافیوں کا بیک جنبش قلم فارغ کر دیا گیا ہے ہم نے پہلے بھی پیمرا کا دروازہ کھٹکٹایا تھا جمشید خان کی جبری برطرفی کسی صورتے قبول نہیں کی جائیگی ،کیپٹل ٹی وی سے کارکنوں کی بر طرفیاں ہوئیں ہیں مگر ادائیگیاں نہیں ہوئیں

آر آئی یوجے اس معاملے پر پہلے ہی کمیٹی بنا چکی ہے ،پی آر اے جو حکمت عملی اپنائے گی آر آئی یو جے اس کی مکمل حمایت کریگی ۔(آج) بدھ کے اجلاس میں تمام صحافیوں سیاہ پٹیاں باندھ کے اجلاس میں شرکت کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں