پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا ہریس کانفرنس سے خطاب 137

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا ہریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا ہریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے عابد کے مقاصد کو آئینی فوجی عدالت میں بھیجا جائے،ہمیں مذہبی انتہاپسندی سے لڑنا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اپنے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی ختم نبوّتؐ پر وصول کردہ رپورٹ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کریں۔عائشہ گلالئی

اسلام آباد(رپورٹ فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے نیشنل پریس کلب میں ہریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں اور مطالبہ کرتی ہوں کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے عابد کے مقاصد کو آئینی فوجی عدالت میں بھیجا جائے،ہمیں مذہبی انتہاپسندی سے لڑنا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اپنے پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق کی ختم نبوّتؐ پر وصول کردہ رپورٹ کو میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کریں۔ان خیالات کا ا ظہارپاکستان تحریک انصاف گلالئی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے نیشنل پریس کلب میں ہریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مورخہ بارہ مئی کونیشنل پریس کلب اسلام آباد سے دن 11بجے کرپشن، عدلیہ کے خلاف بیان بازی، قبضہ مافیہ ٹاوٹوں،نقل اوررٹہ والے تعلیمی نظام، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف، نوجوانوں اور خواتین کو حقوق دلانے کے لیے، کسانوں اور مزدورں کے حقوق کے لیے جی ٹی روڈ سے لاہور تک احتجاجی ریلی نکالیں گے جو براستہ جی ٹی روڈ موچی گیٹ لاہور پہنچے گی،

انہوں نے مزید کہاکہ یہ ریلی شہید صحافی ذیشان بٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف بھی ہو گی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں کرپشن کسی صورت میں برداشت نہیں کریں میاں نواز شریف شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، پشتون تحریک کو نواز شریف سپورٹ کر رہے ہیں نواز شریف نے منظور پشتین کی خدمات حاصل کی ہیں،محمود خان اچکزئی نواز شریف اور منظور پشتین ان سب کا لنک افغانستان سے ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف کیسز ختم کر دئے جائیں کہا کہ لاپتہ افراد کو افغانستان اٹھا رہا ہے افغانستان سے لاپتہ افراد کو بازیاب کروانا ہے،ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں نے اداروں کی عزت نہیں کی ہے تینوں پارٹیوں کے لیڈران ریٹارمنٹ کی عمر سے کافی آگے چلے گئے ہیں،مینار پاکستان کے جلسے میں جوجلسہ ہوا وہ میوزیکل کنسرٹ کے مجمع سے بھی کم تھا،ہمارے ملک میں جی ڈی پی کا کچھ حصہ بھی ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے لیے نہیں رکھا جاتا،عوام کا پیٹ خالی گانوں اور جھوٹے نعروں سے نہیں بھرے گا،مڈل کلاس ہی پاکستان میں فرانس جیسا انقلاب لائے گی۔

سب سے اپیل ہے کہ کرپشن کے خلاف اور عوامی حقوق کے لئے اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں،والد اور بیٹی عدلیہ کے خلاف بغاوت کی تلقین کررہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے مجھے عدالت اور فوج کے خلاف ایجنڈہ دیا جس پر میں نے انکار کردیا،میرے انکار کے بعد نوازشریف نے منظور پشتین کی خدمات لیں،منظور پشتین نوازشریف اور محمود خان اچکزئی کی ایما پر سب کچھ کررہا ہے، ہمیں لاپتہ افراد پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے مانگنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریلی پر حملے کی کوشش کی تو ہم ڈٹ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں