اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی چیف رپورٹر نیوزواچ ) اسلامی نظریا تی کونسل کے رکن اور مرکز جمعیت اہلحدیث کے سینئر نائب امیر وسیکرٹری جنرل متحد ہ مجلس عمل بلوچستان مولانا علی محمد ابوتراب کی بازیابی کے لئے 11مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کیاجائے گا،
اس سلسلے میں اسلام آباد کے ڈی چوک میں تما م دینی جماعتیں مظاہر ہ کریں گی، لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے اور چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں مظاہر وں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں مولانا علی محمدابوتراب کی رہائی کے لئے قراداد یں پیش کی جائی گی،
دینی جماعتوں کے اجلاس کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات اور مر کزی جمعیت اہل حد یث پاکستا ن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، وفاقی وزیربرائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان،، تحریک دفاعی حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن خلیل، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ شاہ اویس احمد نورانی، اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی، جماعت اسلامی کے رہنمااور متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے جنرل سیکر ٹری کاشف چوہدری ، مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستا ن کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عصمت اللہ سالم،مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے امیر مولاناحافظ مقصود احمد سمیت تمام دینی جماعتو ں کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ مولاناعلی محمد ابو تراب کی رہائی تک ملک بھر میں احتجاج، دھرنے اور احتجاجی مظاہر ے جاری رہیں گے
مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ 8ماہ گزرنے کے باوجو د ریاستی اداروں کی طرف سے جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں، اسلام آبا دکے ڈی چوک، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ان کی بازیابی تک دھرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں مولانا علی محمد ابوتراب کی بازیابی کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں سب سے بڑا دہشت گردملک امریکہ ہے جس کی سربراہی میں اسرائیل اور انڈیا فلسطین اور کشمیر میں لوگوں کو بے گناہ مارہے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا علی محمد ابو تراب، ان کے صاحبزادے،
سیکرٹری اور سرکاری گارڈ کو 8ستمبر 2017کو دن دہاڑے ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ سے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا اور 8ماہ گزرنے کے باوجو د ابھی تک ان کوبا زیا ب نہیں کروایا جاسکا،ان کی بازیا بی کے حوالے سے متعلقہ ادارے مسلسل طفل تسلیا ں دے رہے ہیں
،پریس کانفرنس میں تمام دینی جماعتوں کے قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا علی محمد ابو تراب کی سماجی، دینی اور ملکی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان، عدالت عظمیٰ، چیف آف آرمی سٹاف اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ مولانا علی محمد ابو تراب کوفوری طورپر بازیاب کرایا جائے
اور اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے یہ انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہے کہ ایک دینی سیاسی سماجی اور قبائیلی رہنماکو کسی الزام کے بغیر اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے 8ماہ سے لاپتہ رکھا گیاہے۔