البراق سکول سسٹم اسلام آباد میں یکم مئی(لیبر ڈے) کی تقریب منعقد کی گئی 453

البراق سکول سسٹم اسلام آباد میں یکم مئی(لیبر ڈے) کی تقریب منعقد کی گئی

البراق سکول سسٹم اسلام آباد میں یکم مئی(لیبر ڈے) کی تقریب منعقد کی گئی

اسلام آباد(رپورٹ فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ)البراق سکول سسٹم اسلام آباد میں لیبر ڈے منایا گیا جس میں پرنسپل محمود اقبال ،وائس پرنسپل طاہر محمود،سوشل میڈیا ایڈوائزر عبدالحمید مینجنگ ڈائریکٹر سر ابراہیم،قاری عبدالعتیق نقشبندی،قاری عدنان علوی،زوالقرنین حیدر ،سمیت سکول کے تمام اساتزہ اوربچوں سمیت انکے والدین نے شرکت کی تقریب میں سکول کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے

جیتنے والے طلبہ سمیت دیگر طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے
جیتنے والے طلبہ سمیت دیگر طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے

بچوں کو مزدور ڈے کے حوالے سے مضمون چارٹز اور مزدور ڈے کی تقریب
بچوں کو مزدور ڈے کے حوالے سے مضمون چارٹز اور مزدور ڈے کی تقریب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمود اقبال ،وائس پرنسپل طاہر محمود،سوشل میڈیا ایڈوائزر عبدالحمید مینجنگ ڈائریکٹر سر ابراہیم،قاری عبدالعتیق نقشبندی،قاری عدنان علوی،زوالقرنین حیدر نے کہا کہ مزدور اللہ کا دوست، ملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کی ترقی سے ہمارے ملک کا نام روشن ہوتا ہے ہمارے ملک کے تمام مزدور نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں لگن اور محنت سے کام کرنے والے مزدور کہلاتے ہیں،
مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد محنت کش مزدوروں کی بحالی کے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہے مگر یہ بات شاید تپتھی دھوپ اور ٹھٹھرتی سردی میں اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور کو نہیں پتہ کہ دنیا آج انہی کا عالمی دن منا رہی ہے اور اسی دن بھی انہیں آرام نہیں ہوتا۔ جیسا کہ علامہ اقبال فرماتے ہیں
ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت،احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
تو قادر وعادل ہے مگر تیرے جہاں میں،ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات
اساتزہ نے بچوں میں یوم مزدور کے آغاز کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ 1884 میں امریکہ اور یورپ میں مزدوروں نے مختلف تحریکیں چلائیں، فیڈریشن آف آرگنائزڈ ٹریڈرز اینڈ لیبریونینز نے اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ مزدوروں کے اوقات کار کو 16 گھنٹوں کی بجائے 8 گھنٹے کیا جائے۔ یہ مطالبہ یکم مئی سے لاگو کرنے کی تجویز پیش کی گئی لیکن مزدوروں کا یہ مطالبہ پورا نہ کیا گیا جس کے بعد یکم مئی کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور مزدوروں نے اعلان کیا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے ہم یہ تحریک جاری رکھیں گے۔ مزدوروں کا 8 گھنٹے کام کا نعرہ بہت مشہور ہوا،
اپریل 1886 کو تمام مزدوروں نے امریکہ کے شہر شگاگو میں اکٹھے ہونے کا فیصلہ کیا اس موقع پر تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مزدور اس ہڑتال میں شامل ہوئے۔ ہڑتال کو روکنے کے لیے جدید اسلحہ سے لیس پولیس کی تعداد شہر میں بڑھا دی گئی۔ لیکن مزدور اپنی جگہ ڈٹے رہے اس ہڑتال کے دوران متعدد لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے لیکن مزدوروں کی یہ قربانی رائیگاں نہیں گئی اور بالاآخر 1889 ء میں ریمنڈ لیوین کی تجویز پر یکم مئی 1890ء کو یوم مئی کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ اور اس فیصلہ کے بعد یہ دن ’’ عالمی یوم مزدور‘‘ کے طور پر منایا جانے لگا،
تقریب کے آخر میں سکول کے اساتزہ نے بچوں کو مزدور ڈے کے حوالے سے مضمون چارٹز اور مزدور ڈے کی تقریب پر تقاریروں کے مقابلے میں جیتنے والے طلبہ سمیت دیگر طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے اور مزدوروں سمیت ملک پاکستانی کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں