108

گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج نااہل ہوگیا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گاڈ فادر کا ایک اور درباری آج اُسی انداز میں نااہل ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کو چھپانے کے لئے اقامہ کا سہارا لینے والا ایک اور درباری نااہل ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے، خواجہ آصف نے شوکت خانم اسپتال کو نشانہ بنایا اور آج وہ نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی بدنام ہوگئے ہیں۔ 

Imran Khan

@ImranKhanPTI

Another darbari of the Godfather disqualified on the same pattern – using iqama to shield corruption & indulge in money laundering – as well as being guilty of brazen conflict of interest. Allah Al Haq hai – Kh Asif targeted SKMTH & has been publicly humiliated here & abroad

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا۔

عدالتی فیصلے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں عثمان ڈار نے ملاقات کی جس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں