129

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے بچوں اور خواتین بزرگوں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انصاف دلایا

اسلام آباد(فائزہ شاہ) صوبہ سند ھ ضلع خیر پور کے گاؤں میرس میں تیسری کلاس کے طالب علم میر عبداللہ کو بکریاں چراتے ہوئے قتل کرنے کے بعد مقدمے کی واپسی کے لئے وڈیروں نے علاقے میں متاثرہ خاندانوں کے 30سے زائد گھروں کو آگ لگادی



بچوں اور خواتین بزرگوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد

علاقے سے نقل مکانی پر مجبور کردیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں نے بچوں اور خواتین بزرگوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پڑاؤ ڈال دیا۔علاقے کے وڈیروں نے بچوں اور عورتوں پربے انتہا ظلم کرتے ہوئے بچوں کو بھی سکول جانے سے روک دیاگیا۔

برادری کے 50لوگ مختلف تھانوں میں بند کردیئے گئے۔سند ھ میں احتجاج کے بعد اسلام آباد کی طرف رخ کیا۔پچھلے دوماہ سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایاہے

۔ احتجاجی کیمپ میں 20عورتیں، 10بچے اور 10بزرگ بیٹھے ہیں۔سندھ میں وڈیر وں کی جانب سے آج پھر خاندان کے ایک اور فرد کوبے دری سے ماراگیا۔سند ھ کے رہائشوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں انصاف دلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں