کیمرہ مین حضرات اس معاشرے کے آئینے ہیں.سربراہ خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نعمت اللہ ظہیر 165

کیمرہ مین حضرات اس معاشرے کے آئینے ہیں.سربراہ خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نعمت اللہ ظہیر

کیمرہ مین حضرات اس معاشرے کے آئینے ہیں.سربراہ خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نعمت اللہ ظہیر

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ چیف رپورٹر) بلوچستان سے نو منتخب سینیٹرو صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ لسانی بنیادوں یا قومیتوں کے نام پرسیاسست کرکے تفریقیں پھیلانے والے ملک  میں فساد برپا کرناچاہتے ہیں،پاکستان ہم سب کا، ہم سب پاکستان کے، پختون، سندھی، بلوچی اور پنجابی سب آپس میں بھا ئی بھائی اور ایک دوسرے سے پیارو محبت رکھنے والے اقوام ہیں، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ ایک تحفظ مومنٹ یا دوسرا تحفظ مومنٹ اسے ختم کردیں۔

بلوچستان سے نو منتخب سینیٹرو صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑ
بلوچستان سے نو منتخب سینیٹرو صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑ

ہفتے کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں منعقدہ ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تقریب میں نو منتخب سینیٹرو صوبائی حکومت کے ترجمان انورالحق کاکڑ،تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل،ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن، نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری،راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکر ٹری علی رضا علوی،پی ٹی وی نیوز کے پروگرام پرائم ٹائم کے اینکر ڈاکٹر سجاد بخاری،آر آئی یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی سمیت دیگراہم سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کیں۔انورالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے،قوموں کے اند ر اگ پھیلانے والے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ماضی میں بھی اسطرح کی تحاریک تیزی سے شروع ہوئی اور بالکل اسی طر ح تیزی سے ختم بھی ہوئی۔صحافیوں کے دریش مسائل پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی کریں گے۔

جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جےشیرازگردیزی
جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جےشیرازگردیزی

تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تنظیم قابل تعر یف ہے جو کہ اپنی کمیونٹی کے مسائل پر نظرثانی رکھتی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہر موڑ پر ساتھ دیں گے۔

 سربراہ تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل
سربراہ تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل

خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے سربراہ نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ کیمرہ مین حضرات اس معاشرے کے آئینے ہیں، ملکی مسائل عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نیک جذبات کے ساتھ صحافیوں کے لئے رمضان اور عید پیکچ بھی دیں گے۔ان کہنا تھاکہ بلوچستان میں بلڈ بینک کا قیام، مظلوم اور لاچار لوگوں کی مدد کے لئے 35ایمبولیسز اور 35ہزار نادار طلباء کے لئے سکول یونیفارمز ہمارے تنظیم کے کارناموں میں سرفہرست ہیں،انہوں نے موقع پرویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبر خرم شہراد جو کہ کسی واقع کے بعد ان کے دونو ں پاؤں نے کام کرناچھوڑ دیا تھا ان کے فری اور مکمل علاج کا اعلان بھی کردیا۔

سربراہ خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نعمت اللہ ظہیر
سربراہ خد مت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نعمت اللہ ظہیر

انہوں نے موقع پرویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبر خرم شہراد جو کہ کسی واقع کے بعد ان کے دونو ں پاؤں نے کام کرناچھوڑ دیا تھا ان کے فری اور مکمل علاج کا اعلان بھی کردیا۔

ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن  ممبر خرم شہراد
ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ممبر خرم شہراد

ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی نے کہا کہ میرا مقصد اپنی کمیونٹی کی خدمت کرناہے۔کبھی کسی چیز کی لالچ نہیں کی ہے اگرکی ہے تو اپنے ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے۔ان کا کہنا تھاکہ اس پروقار تقریب میں سب آئے ہوئے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اد اکرتا ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا سینیٹر انورالحق اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ویڈیوجرنلسٹس کی تحفظ کے لئے قانون سازی کریں۔

صدر ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن شاہین گردیزی
صدر ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن شاہین گردیزی

کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن نے ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو بھی اس تنظیم کا حصہ بنایا جائے دوردارز علاقوں میں کام کرنے والے صحافی محرومیوں کے شکار ہیں۔

نیشنل پریس کلب کے صدرطارق محمود چوہدری نے کہا کہ تعصب کو ایک طرف رکھ کرملک کی بقاء کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے پریس کلب کی پہچان ہے۔ان کاکہنا تھاپاکستان کے بڑے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ملک کی دوسری صوبوں سے الیکشن لڑنے چاہئے جس سے ملک میں قومی یکجتی پید ا ہوگی۔

صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد طارق محمود چوہدری
صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد طارق محمود چوہدری

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل علی رضا علوی نے کہا کہ میڈیا اداروں میں کیمروں کی انشورنس ہے لیکن کیمروں کے پیچھے نوجوانوں کی کوئی انشورنس نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے جان کی پراہ کئے بغیر حالات حاضرہ سے عوام کو باخبر رکھتے ہیں۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ویڈیوجرنلسٹس کی تحفظ کو یقینی بنائیں

سیکرٹری جنرل راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس علی رضا علوی
سیکرٹری جنرل راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس علی رضا علوی

پروگرام کے اختتام میں مہمانوں کو شیلڈزاوروی جی اے کے ممبران کو موٹر سائیکل کے ہیلمٹس دیئے گئے۔

پروگرام کے اختتام میں مہمانوں کو شیلڈزاوروی جی اے کے ممبران کو موٹر سائیکل کے ہیلمٹس دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں