عمران خان کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عائد کردہ الزامات کی تردید کرتا ہوں 120

عمران خان کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عائد کردہ الزامات کی تردید کرتا ہوں

عمران خان کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عائد کردہ الزامات کی تردید کرتا ہوں

اس عمل سے میری 21سالہ سیاسی کیئریئر کوبہت نقصان پہنچا۔ان کا کہناتھا کہ پارٹی کے اند رموجود مفاد پرست سیاسی ٹولے نے میرے خلاف سازش کی ہے

موجودہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ دوسری جماعت کو دینے کا ایک بہانہ بناکرپارٹی سے نکال دیا گیا۔ عمران خان نے بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے میرے سمیت 20ایم پی ایز کو پارٹی سے نکال دیا۔جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان نے کہا کہ 3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد پارٹی کے سازشی ٹولے نے عمران خان کو ہمارے خلاف ورغلایا۔جس کی وجہ سے پارٹی سے نکالا گیا۔ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ان کا کہناتھاکہ مجھ پر عائد کردہ الزامات سارے جھوٹے ہیں

عمران خان ملک میں غیر سنجیدہ سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بڑی آسانی سے 12سینیٹرز کو پیپلز پارٹی کے حوالے کردیئے۔جس سے پی ٹی ا ٓئی کے ہاتھوں کچھ بھی نہیں آیا۔ سینیٹ چیئرمین، وائس چیئرمین اور اپوزیشن لیڈ رجیسے بڑے عہدوں کے لئے ووٹ دیکر بھی کچھ حاصل نہیں ہوا ان فیصلوں سے عمران خان کی سیاست کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی اصل وجہ عمران خان کا ویژن تھالیکن قریب آکر دیکھا توپارٹی کو چلانے والے پارٹی میں موجود ایک سازشی ٹولہ ہے۔ وجیہہ الزمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ عمران کی پارٹی سے نکالے جانے والے ایم پی ایز کے حوالے تحقیقاتی کمیٹی بنائیں جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں