161

پارٹی کے ضمیر فروش ارکان کا فیصلہ آج ہوجائے گا، پرویز خٹک

پارٹی کے ضمیر فروش ارکان کا فیصلہ آج ہوجائے گا، پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودہ کرنے والے ارکان کی فہرستوں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے اور ان کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ توقع ہے عمران خان آج پریس کانفرنس کے دوران ضمیر فروش ارکان سے متعلق اعلان کریں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ اگلی حکومت کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا تو آنے والی حکومت سے زیادتی ہوگی اور یہ سیاسی بجٹ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کا بجٹ پیش کرنا انتخابات سے قبل دھاندلی ہوگا، ہم پختونوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اداروں کے خلاف نواز شریف بات کریں یا کوئی اور ہم کبھی ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے، ہم اپنی مسلح افواج اور اداروں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر کوئی بھی ضرورت کے وقت استعمال کرسکتا ہے، عمران خان ہماری حکومت کی دعوت پر تعلیم،بلین ٹری اور دیگر منصوبے دیکھنے ہیلی کاپٹر میں آئے اور ان کے ساتھ ہمیشہ وزیر نے ساتھ سفر کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹرو ایک سال 3 مہینے میں بنی اور میرے صوبے میں صرف 6 مہینے ہوئے اور شور مچا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں