کسی آزاد گروپ کا حصہ ہوں اور نہ کسی سے آرڈر لیتا ہوں: چوہدری نثار 106

لگتا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے: نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہےکہ بیانات سے لگتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے چوہدری نثار کو انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے سے متعلق بیان پر سابق وزیرداخلہ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ان سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے، ہر دوسرے دن ٹکٹ دینے یا نہ دینے پر بیان داغ دیا جاتا ہے، بیانات سےلگتا ہےاس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے ٹکٹ کے لیے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا، ٹکٹ کاسوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہےجب کوئی ٹکٹ کاطلب گار ہو، اللہ ایسا وقت نہ لائےکہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے، جو 1985 سے میرے ساتھ رہا ہے، امید کرتاہوں انشاءاللہ آئندہ بھی حلقے کے عوام کا اعتماد رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں