143

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام سوات میں جلسہ، پاک فوج کے حق میں نعرے

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام سوات میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوات میں قربانیوں کے بعد قائم ہونے والے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہورہی ہے، افغانستان اور بھارت کے ایجنٹوں کو سوات کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

پاکستان زندہ باد موومنٹ کے تحت سوات کے علاقے مٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سوات میں دوبارہ حالات خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے، اپنی مٹی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مقررین نے کہا کہ پختون قوم متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائے اور پاک فوج سے تعاون کرے، مقررین نے کہا کہ ہم سب پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ وطن کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں۔

پاکستان زندہ باد موومنٹ 13 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جلسہ منعقد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں