96

الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی جب کہ یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہو گی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018 سے ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں