199

نوازشریف اور افتخار چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف اور افتخار چوہدری کےخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ ریاض راہی کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں چیف جسٹس نے خود سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے درخواست گزار ریاض راہی سے استفسار کیا کہ کیس کا کیا میرٹ ہے آپ اس پر دلائل دیں۔

ریاض راہی ایڈووکیٹ نے عدالت سے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں وقت دینے سے انکار کردیا۔

عدالت نے ریاض راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں