155

ملالہ یوسف زئی کی ساڑھے پانچ سال بعد پاکستان واپسی

اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

20 سالہ ملالہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز اے کے 614 سے اسلام آباد پہنچیں اور چار روز تک پاکستان میں قیام کریں گی۔

ملالہ کی آمد کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملالہ وزیر اعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی وزیر اعظم آفس میں ’میٹ دی ملالہ‘ پروگرام میں شرکت کریں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ والدین سمیت دیگر اہل خانہ بھی ملالہ کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں جبکہ سی ای او ملالہ فنڈ فرح محمد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کررہی ہیں جہاں ان کی سول سوسائٹی کی خواتین رہنماؤں اور رشتہ داروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں