199

ترقیاتی کاموں کا موازنہ کیا جائے ، صداقت علی عباسی

ترقیاتی کاموں کا موازنہ کیا جائے ، صداقت علی عباسی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے ) قومی اسمبلی کے رکن صداقت علی عباسی اور اراکین صوبائی اسمبلی لطاسب ستی ، راجہ صغیر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومتنے این اے 57 میں 35 میگا پراجیکٹس اور 1000 دیگر منصوبہ جات شروع کیے جن میں اکثریت کی تکمیل مکمل ہونے کے قریب ہے ، صداقت علی عباسی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا موازنہ کیا جائے تو اتنے پراجیکٹس کسی بھی دور میں اس حلقہ میں نہیں ہوئے ہونگے ،

سوشل میڈیا پر ایک تاثر دیا جارہا ہے موجودہ حکومت میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے،حلقہ این اے 57 کی پانچوں تحصیلوں میں پانی، سکولز، سڑکوں کا کام ہورہا ہے، اور اگر اس کا موازنہ کیا جائے توہماری دوسال کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں کے بیس سال سے زیادہ ہیں، عوام کیلئے کوٹلی ستیاں تحصیل کوبھی مری طرز کا سیاحتی مقام بنانے جارہے ہیں،جبکہ مری کے طالب علموں کیلئے کوہسار یونیورسٹی کا مری میں بنانے کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے اور بہت جلد یہ منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا ، سیالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور کئی سالوں سے مسلہ تھا اسے پر فلائی اوور بنا رہے ہیں

، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت جاری ہے مگر حکومت کو نااہل ثابت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،ماضی میں اس حلقہ پر توجہ دی جاتی تو آج حالات بہتر ہوتے ،ہم حلقہ این اے 57 میں تعمیر و ترقی کے یک جان ہیں ، اس حلقے میں سیاحت کے ذریعے خوشحالی لائیں گے ،مری کو کوٹلی ستیاں، کہوٹہ تحصیل تک ملا ٹوورازم کے لیے بنائیں گے، تینوں تحصیلوں کو ملانے سے مری سے رش کم ہوگا، ،

سرسبز پہاڑی علاقہ ٹوورازم کی جان ہوتا ہے ، اس کو بڑھانے سے علاقائی عوام کو روزگار میسر آئیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کو تسلیم کرتے ہیں، مگر ہماری حکومت ترجیح بنیادوں پر نچلے طبقے کو سہولتیں دے رہے ہیں ،ماضی میں بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے ، گردشی قرضے کا بوجھ عوام پر پڑتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں