حکومت چینی بحران کی شفاف تحقیقات یقینی بنائے گی وزیراطلاعات 141

حکومت چینی بحران کی شفاف تحقیقات یقینی بنائے گی وزیراطلاعات

حکومت چینی بحران کی شفاف تحقیقات یقینی بنائے گی وزیراطلاعات

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی سے)اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت چینی بحران کی شفاف تحقیقات یقینی بنائے گی اوراس کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے گی۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اداروں کو مستحکم اور

آزادانہ بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں اداروں کو حکمرانوں کے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کے نعرے کی عوامی حمایت سے اقتدار میں آئی اس لئے موجودہ حکومت میں کوئی قانون سے بالاترنہیں۔

انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ نے حکمران جماعت کی تحریک انصاف کی حمایت کی کیونکہ ہر ایک جانتا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک دیانتدارانسان ہیں جنہیں غریبوں سے گہری ہمدردی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کومعیشت کی کمزورصورتحال ورثے میں ملی تاہم اس نے موثر اقدامات کے ساتھ اسے مستحکم کیاہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سابق حکومتوں میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف عوام کے مسائل کے حل کی بجائے اپنی قیادت کے مفادات کے تحفظ میں مصروف رہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اٹھارہویں آئینی ترمیم کی بعض شقوں پرتفصیلی بات چیت کی خواہاں ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں