دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 442 ارب روپے مالیت کے معاہدے پردستخط 184

دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 442 ارب روپے مالیت کے معاہدے پردستخط

دیا مربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 442 ارب روپے مالیت کے معاہدے پردستخط

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کیلئے 442 ارب روپے کا ٹھیکہ پاور چائنا اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ترجمان وزارت آبی وسائل کے مطابق معاہدے پر بھاشا ڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بشیر نے دستخط کیے جب کہ پاور چائنا کی جانب سے معاہدے پر چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے
تفصیلات کیمطابق حکومت نے دیامربھاشاڈیم کی تعمیر کے لئے چین کی ایک کمپنی اورفرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے ساتھ چارسوبیالیس ارب روپے مالیت کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔معاہدے میں پانی کارخ موڑنے کے نظام، مین ڈیم ،رابطہ پل کی تعمیراوراکیس میگاواٹ کے Tangirپن بجلی منصوبے کاقیام شامل ہیں۔اَسی لاکھ ایکڑفٹ رقبے پرمشتمل ڈیم دوسوبہترمیٹراونچااوردنیامیں کنکریٹ کابناہوا بلندترین ڈیم ہوگا۔ڈیم میں چونسٹھ لاکھ ایکڑ فٹ قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور اس سے موجودہ ڈیموں میں بھل کے باعث پانی ذخیرہ کرنے میں جوشدیدکمی آئی ہے اس پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیس دن سے بڑھ کراڑتالیس روز ہوجائے گی اور قومی گرڈ میں ساڑھے چارہزارمیگاواٹ اضافی بجلی شامل کی جاسکے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں