189

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینئر صحافی و سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینئر صحافی و سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) سینئر صحافی و سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوا ، جس میں سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی




جبکہ پروگرام کی میزبانی نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے کی ، اس موقع پر مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی جبکہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، تعزیتی ریفرنس میں مرحوم مسعود ملک کی صحافتی شعبہ میں پیشہ ورانہ قدر گراں خدمات کو سراہتے ہوئے صحافی برادری کیلئے ایک مثال قرار دیا گیا ، جبکہ صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے کہا




کہ مسعود ملک کی زندگی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا صحافتی شعبہ میں ان کی خدمات اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، مسعود ملک تادم ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ، شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے مسعود ملک صحافتی شعبہ کا ایک اہم اثاثہ تھے جن کی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں انھوں نے ہمیشہ حق وسچ کی بات کی اورحیرت کی بات ہے




کہ معاشرے میں سوال کرنا مشکل ہوگیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ مسعود ملک کے جانے کے غم میں صحافی برادری اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اس گہرے دکھ میں برابر شریک ہیں ، صحافت ایک ایسا شعبہ ہے اس سے وابستہ لوگ خبر کی تلاش اور ملک و قوم کا باخبر رکھنے میں اپنی پوری زندگی گزار دیتے ہیں




،مگر ان کی خدمات کا صلہ صحیح معنوں میں نہیں ملتا ۔ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ مرحوم مسعود احمد ملک نے قلم کی پاسداری قائم رکھی اور قابل ستائش ہے کہ پریس کلب نے ان کے لئے تعزیتی ریفرینس کا اہتمام کیا۔




اس موقع پر مرحوم کے دوست امجد قمر کاکہنا تھا کہ مرحوم پہ کئی بار مشکل وقت آیا لیکن انھوں نے ہمت سے کام لیا۔ مرحوم کے بیٹے منہاج مسعود نے بتایا کہ وہ نہ صرف اچھے باپ اور شوہر تھے بلکہ انتہائی فرمانبردار بیٹے بھی تھے ۔ صحافیوں کی کثیر تعداد جس میں رائے ریاض، حافظ طاہر خلیل،میاں جہانگیر، حاجی نواز رضا، فاروق فیصل خان، پرویز شوکت،




اشفاق گوندل، فوزیہ شاہد،شمشاد مانگٹ، صالح ظفر، محسن رضا،سابق صدر پریس کلب شہر یار خان ، شیخ وحید، عتیق الرحمان، ڈاکٹر سعدیہ کمال کے علاوہ ان کے خاندان سے بھائی شہزاد ملک بیٹے مہناج مسعود اور محد مسعود نے شرکت کی ،




جبکہ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مسعود ملک کے قریبی ساتھیوں نے ان کے ساتھ گزرے اچھے لمحات کو یاد کیااورانکی زندگی کے اہم پہلوں پر بھی روشنی ڈالی۔.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں