176

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میںماہی پروری اور کولڈ چین پراسیسنگ یونٹ کے لئے باہمی معاہدہ

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز اسلام آباد میںماہی پروری اور کولڈ چین پراسیسنگ یونٹ کے لئے باہمی معاہدہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) پاکستان میں صحت بخش غذائیت سے بھرپور اور تروتازہ مچھلی کے گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے” فش کولڈ چین اینڈ پروسیسنگ ” نظام وضع کرنے کی اشد ضرورت پیدا ہو چکی ہے۔اس ضمن میں مورخہ 12 دسمبر 2019 کو پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل








-ایگروٹیک کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹید اورفنز اینڈ گلز (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کے مابین دو طرفہ معاہدہ طے پایا۔ د چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر محمد عظیم خان صاحب نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فش کولڈ چین اینڈ پروسیسنگ یونٹ کی وجہ سے




اسلام آباد اور گرد و نواح کے لوگوں کوپہلی بار فارم سے گھر تک صاف ستھرا تروتازہ اور غذائیت سے بھر پور مچھلی کا گوشت باآسانی دستیاب ہو سکے گا ۔ اس نظام کے تحت مچھلی کی تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اور گوشت کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکیوم پیکنگ کا استعمال کیاجائے گا۔یہ نظام اپنے آپ میں ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے




جو کہ آنے والے وقتوں میں مچھلی کی صنعت کے تسلسل کیلئے کلیدی نوعیت اختیار کر جائے گا۔ پیٹکو کی طرف سے ڈاکٹر محمد امجد ، سی ای او اور فنز اینڈ گلز کی طر ف سے افضل سپرا ، سی ای او نے باہمی معاہدے پر دستخط کئے۔جناب محمد افضل سپرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ،




فنز اینڈ گلز نے مفاہمتی یاداشت کے دستخط کے موقع پر چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اس مفاہمتی یاداشت پر عمل درآمد ممکن ہوا۔افضل سپرا نے زرعی کونسل اور قومی تحقیقاتی مرکز کے زرعی سائنسدانوں کی خدمات کو بھی سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں