178

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نان کنفرمنگ استعمال کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نان کنفرمنگ استعمال کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نان کنفرمنگ استعمال کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ آپریشن ان بلڈنگز کے خلاف کیا جا رہا ہے جو اپنی بلڈنگز میں سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط اور بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔





یہ آپریشن سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں کے تعاون سے کر رہا ہے۔





اس ضمن میں پیر کے روز اسلام آباد کے مرکز G-9 میں پلاٹ نمبر09 پر تعمیر کیے جانے والے پلازے کو آپریشن کر کے سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ یہ پلاٹ بنیادی طور پر کلینک کے لیے الاٹ کیا گیا تھا۔




تاہم بلڈنگ کو کلینک کی بجائے دیگر کمرشل مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا رہا تھا جو کہ سی ڈی اے کے بائی لاز کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ پنجاب کیش اینڈ کیری، پنجاب فارمیسی، لیڈیز جم، فرسٹ ویمن بینک، ٹیلی کام فرنچائز اور دیگر 09 دکانیں مذکورہ پلازہ میں چلائی جا رہی تھیں




جبکہ الاٹمنٹ کلینک کے لیے کی گئی تھی۔ اسی طرح مرکز G-9 کے پلاٹ نمبر 21-B کی بلڈنگ میں بنائی گئی دکانیں بھی سر بمہر کر دی گئیں ہیں۔ یہ پلاٹ بھی ہوٹل کے لیے الاٹ کیا گیا تھا




تاہم اسے کمرشل استعمال میں لایا جا رہا تھا جو کہ نان کنفرمنگ استعمال کے زمرے میں آتا ہے جبکہ مرکز G-9 میں واقع معراج ہوٹل کی بیسمنٹ کو بھی نان کنفرمنگ استعمال پر سر بمہر کر دیا گیا۔





قبل ازیں پلاٹ نمبر9مرکز G-9 کو سی ڈی اے نے سر بمہر کر دیا تھا تاہم بلڈنگ کے مالک کی طرف سے اس یقین دہانی پر کہ وہ سی ڈی اے کے بائی لاز کی پابندی کرتے ہوئے نان کنفرمنگ استعمال کو از خود ختم کر دے گا




۔ سی ڈی اے نے اس پلازے کو دوبارہ کھول دیا تھا۔ تا ہم کچھ ماہ بعد اس پلازہ میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ نان کنفرمنگ استعمال شروع کر دیا گیا جس پر سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے پیر کے روز آپریشن کر کے پلازے کو سر بمہر کر دیا ہے۔





واضح رہے کہ سی ڈی اے انفرادی نوٹس دینے کے علاوہ بذریعہ اخبارات بھی ایسے مالکان کو جو بائی لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں کو تنبیہ کرتا رہا ہے کہ وہ اسلام آباد ریزیڈنشل سیکٹر زوننگ (بلڈنگ کنٹرول)ریگولیشنز 2005 اور سی ڈی اےآڑڈیننس1960؁ء کے تحت




اپنی بلڈنگز کو الاٹمنٹ لیٹر کے مطابق استعمال میں لائیں اور مذکورہ قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ بصورت دیگر سی ڈی اے خلاف ورزی کے مرتکب ایسی بلڈنگز کو نہ صرف سر بمہر کرے گا بلکہ متعلقہ قوانین کے تحت جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ الاٹمنٹ لیٹر بھی کینسل کیا جائے گا۔





دریں اثناء سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایک آپریشن کر کے کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے کے ساتھ غیر قانونی تعمیر کیے جانے والے 06کمرے اور 02 چار دیواریوں کو مسمار کر کے




سرکاری اراضی کو واگذار کروا لیا جبکہ 04 گھروں میں رہنے والوں کو منگل تک مکانات از خود خالی کرنے کے نوٹس بھی دے دیئے ہیں۔ بصورت دیگر آپریشن کر کے یہ مکانات مسمار کر دیئے جائیں گے جس کے نقصان کی ذمہ داری ان مکانات میں رہائش پذیر افراد پر عائد ہو گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں