236

پمز ہسپتال کے باہر پی وائی او آزاد کشمیر راولپنڈی ڈویژن کاآصف زرداری سے اظہار یکجہتی ، اہم اجلاس طلب

پمز ہسپتال کے باہر پی وائی او آزاد کشمیر راولپنڈی ڈویژن کاآصف زرداری سے اظہار یکجہتی ، اہم اجلاس طلب
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد )پیپلز یوتھ آزاد کشمیر راولپنڈی ڈویژن،پنجاب زون، کے زیر اہتمام چیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر سردار ضیاء القمرکی ہدایات پہ سابق صدر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد کے باہر ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے وائس چیئرمین سردار آفاق، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید آفتاب گیلانی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سردار اعجاز ولایت، صدر ڈسٹرکٹ سدھنوتی سردار ندیم طاہر،

سیکرٹری سوشل میڈیاپاکستان پیپلز پارٹی وقار چوہدری، صدر پنجاب زون پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر فہد راٹھور، صدر راولپنڈی ڈویژن سردار ذیشان ایاز بیگ،سیکرٹری اطلاعات پونچھ ڈویژن سردار عامر عزیز کھوکھر،آرگنائزر راولپنڈی ڈویژن اسلم اعوان، سئنیر نائب صدر ڈسٹرکٹ سدھنوتی سردار اکرام الحق، آرگنائزر ڈسٹرکٹ اسلام راجہ واجد راٹھور، نائب صدر راولپنڈی ڈویژن سردار گلتاج، شاہ زمان سواتی، اسلم مغل، عدنان راٹھور سمیت کثیر تعداد میں نوجوان کی شرکت اجلاس میں ان نقاط پہ اتفاق ہوا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 52 یوم تحسیس کے
مظفرآباد جلسے میں بھرپور شرکت کی جائے گی، اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی خرابیِ صحت اور ذاتی معالج کی رسائی نہ دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس عمل پہ تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کی بھی مذمت کی گئی کہ ایک ملک میں انصاف کا یہ دوہرا معیار ہے کہ صدر زرداری کو بغیر کسی ریفرنس یا کیس میں اتنی طویل حراست میں رکھا گیا ہے
جو صرف اور صرف سیاسی انتقام کے زمرے میں آتا ہے اور دوسری طرف ایک سابق صدر غداری کا کیس ہونے کے باوجود کمر کی تکلیف کی وجہ سے باہر بھیج دیا گیا ایک سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہونے کے باوجود ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 دسمبر سے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کے زیر انتظام سابق صدر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کے لئے پمز ہسپتال کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں