149

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے جناح کنونشن سینٹر میں ملاقات

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے جناح کنونشن سینٹر میں ملاقات
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے جناح کنونشن سینٹر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں کو اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر کی جانے والی نظر ثانی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں نے چیئرمین سی ڈی اے سے جناح کنونشن سینٹر میں ملاقات





چیئرمین سی ڈ ی اے نے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد کاروباری طبقے کے ساتھ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے سلسلے میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نو رکنی فیڈرل کمیشن جو کہ اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل تھا وفاقی حکومت کی طرف سے تشکیل دیا گیا۔ اس کمیشن کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ اسلام آباد کی آئندہ بیس سال کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مفصل عبوری رپورٹ تیار کرے۔ آٹھ ماہ کے مفصل عمل کے بعد کمیشن نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی سے
متعلق عبوری رپورٹ تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کی جو منظوری کے بعد اب نوٹیفکیشن کے مرحلے میں ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ عبوری رپورٹ میں اسلام آباد کے موجودہ قواعد و ضوابط اور ان پر عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے اور موجودہ سسٹم میں خامیوں اور مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اس رپورٹ میں خصوصی طور پر توجہ دی گئی ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کاروباری طبقے کے مسائل سے واقف ہے اور عبوری رپورٹ کاروباری طبقے کے بہت سے مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلا م آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے عمل کے دوران زوننگ ریگولیشن میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، ہائی رائز بلڈنگزجو مالیاتی اقتصادی طور پر کاروباری طبقے اور شہریوں کے لیے یکساں طور پر مفید ہیں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ عبوری رپورٹ میں گرین ایریاء کے تحفظ، دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں
طور پر سی ڈی اے کے قواعد و ضوابط پر عملدآری،شہر میں ماس ٹرنزٹ سسٹم،جامع بلڈنگ بائی لاز کو مرتب کرنا، ماڈل ویلجز کے تصور کی ترویج اور شہر کو مزید صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنانے کے حوالے سے اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ کوئی بھی غیر قانونی قرار دی گئی عمارت یا سٹرکچر غیر قانونی ہی تصور کیاجائے گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کاروباری طبقے کے جائزمسائل کے موئثر حل کے لیے سی ڈی اے تمام اقدامات کے ساتھ ساتھ ایک ایسا نظام بنا رہا ہے جو کاروباری طبقے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں