161

ہفتہ وار بازاروں میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں گے ایم سی آئی

ہفتہ وار بازاروں میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں گے ایم سی آئی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے زیر انتظام لگائے جانے والے ہفتہ وار بازاروں میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کریں گے۔ اس انتظامی عمل سے نہ صرف شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ ریٹ لسٹوں سے متعلق ابہام کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔




اس بات کا فیصلہ چیف آفیسر ایم سی آئی اور ڈپٹی کمشنر،آئی سی ٹی نے مشاورت کے بعد کیا ہے جس کے بعد اب ہفتہ وار بازاروں میں ضلعی مجسٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور کھانے کی اشیاء کو فروخت کیا جائے گا۔ تاہم بازار انتظامیہ ان نرخوں پر عمل درآمد اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ شہر بھر میں یکساں




نرخوں کے نفاذ سے عام صارفین کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔


شہریوں کو اشیاء خوردو نوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ اشیاء خوردونوش کی




قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر کے قیمتوں کا تعین کریں۔ مزید برآں مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں کا دورہ کریں اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں