157

نوازشریف کا معاملہ انسانی اور قانونی ہے سیاسی نہ بنایاجائے فردوس عاشق

نوازشریف کا معاملہ انسانی اور قانونی ہے سیاسی نہ بنایاجائے فردوس عاشق

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا معاملہ انسانی اور قانونی مسئلہ ہے سیاسی نہ بنایاجائے،نواز شریف کے لیے میڈیکل بورڈ کی سہولت دی گئی جس کی سفارش کی لاء افسر نے مخالفت نہیں کی۔




لاہور ہائیکورٹ کے نوازشریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے حکم کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اٹارنی جنرل انور منصور نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔




لاہور ہائیکورٹ نے بانڈ کی حکومتی شرط ختم کر دی، نواز شریف کا نام ECL سے نکالنے کا حکم
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کی نیت پر شک کیا گیا اور وزیراعظم کی نیک نیتی کو مختلف الفاظ سے نوازا گیا، وزیراعظم نے اپنے تمام حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر سیاسی بیان دینے سے منع کیا۔




انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق معاملہ کابینہ میں آیا اور انڈیمنٹی بانڈ شریف فیملی کے سابقہ رکارڈ کو دیکھ کر مانگا گیا تھا کیونکہ شریف خاندان ماضی میں وعدوں سے مکرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جو سیاسی بیج بو رہی ہے ،انسانی ہمدردی کی قدر نظر نہیں آرہی ۔

عدالتی آرڈر میں کوئی جھول ہے تو اپیل میں جائیں گے: اٹارنی جنرل
اس موقع پر اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ آج عدالتی فیصلے پر قیاس آرائیوں کی وضاحت ضروری ہے ،نوازشریف کو ایک کیس میں 7ارب روپے کا جرمانہ لگایا ہواہے ۔




نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کب تک ممکن ہو سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ضمانت کے لیے کہا تو کئی سوالات اٹھے کہ دینی چاہیے یا نہیں، عدالت میں معاملہ آیا تو وفاقی حکومت نے باہر جانے پر اعتراض نہیں کیا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کہا باہر جانے کے لیے کوئی انڈیمنٹی بانڈ ہونا چاہیے، ماضی میں شریف خاندان نے انڈر ٹیکنگ پر عمل نہیں کیا۔




انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے باہر ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست عدالت میں لائی گئی ، حکومت نے کہا جس عدالت میں کیس زیر التوا ہو دیگر درخواستیں بھی اسی عدالت میں جانی چاہئیں۔




انور منصور کا کہنا تھا کہ حکومت نے بیان دیا کہ بانڈیا انڈر ٹیکنگ کیے بغیر اجازت نہ دی جائے، عدالت نے دونوں فریقین کو مشاوت سے ایک بیان پر متفق ہونے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سےسخت موقف اختیارکیاگیاکہ بانڈنہیں دیں گےنہ رقم،بانڈ نہ دینے پر عدالت نے فیصلہ دے دیا جو عارضی بنیادوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو پابندی لگانی چاہیے تھی لیکن اتنی ضرورلگائی کہ 4ہفتوں کی شرط لگادی،دو ٹوک الفاظ میں کہتاہوں عدالت نے حکومت کا موقف مسترد نہیں کیا۔




‘نوازشریف کا مکمل علاج لندن میں نہیں ہو گا’

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم عارضی بنیادوں پر دیا گیا ہے،حکومت کے سوالات پر عدالت جنوری میں فیصلہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ دعاہےنوازشریف اپنی بات رکھ لیں اورواپس آجائیں تاکہ حکومت اوروہ ایک پیج پر آجائیں۔




انور منصور نے کہا کہ اپیل میں جانے کا فیصلہ صرف اور صرف کابینہ کرے گی، عدالتی آرڈر میں کوئی جھول ہے تو اپیل میں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈکی خلاف ورزی کریں گے تو نتیجہ توہین عدالت کی شکل بن سکتاہے،آرڈر کی خلاف ورزی جھوٹ کے زمرے میں آسکتاہے اور آرڈر کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیاجاسکتاہے۔




مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کا جائزہ لینے کا فیصلہ
اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا،قانونی کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر اپنی رائے دے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں