119

تھانہ شالیمار میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد جس میں ڈی آئی جی پولیس، ایس پی پولیس، ایس ایچ اور دیگر افسران نے شرکت

تھانہ شالیمار میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد جس میں ڈی آئی جی پولیس، ایس پی پولیس، ایس ایچ اور دیگر افسران نے شرکت

اسلام آباد( نوید ملک سٹی رپورٹر )گذستہ دنوں میں سیکٹر ایف 10, ایف 11، اور ڈی 12 میں بڑھتے ہوئے ڈکیتی، نقب زنی، اور چوری کے واقعات پر صدر پی ٹی آئی فرید رحمان نے عوام کی بے پناہ شکایات پر نوٹس لیا اور تھانہ شالیمار میں جا کر اس معاملے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا، اس پر تھانہ شالیمار میں ایک۔کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی پولیس، ایس پی پولیس،




ایس ایچ اور دیگر افسران نے شرکت کی ، عوام کو سنا اور علاقے میں ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی تیز کر دی، پی ٹی آئی کیپیٹل نے بھرپور انداز میں اس معاملے سوشل میڈیا اور تمام پلیٹ فارمز پر اٹھایا




اور کچھ دنوں کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے بھی اس کا شدید نوٹس لیا اور انہوں نے فوری طور پر آئی جی پولیس اور اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کو ہدایت کی




کہ وہ مذکورہ ہونین کونسلوں میں جاکر عوام کے مسائل کو سنیں اور فوری طور پر ان مسائل کو حل کریں۔صدر پی ٹی آئی کیپیٹل فرید رحمان اور ان کی کابینہ نے اس معاملے کو بہترین طریقے سے اٹھایا ہے جس کی وجہ سے اب ان علاقوں میں بروقت اور موثر کاروائی کی وجہ سے جرائم بالکل ختم ہوگئے ہیں اور شہری تحفظ محسوس کر رہے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں