139

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاو کیلئے جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر تقریب کا انعقاد

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاو کیلئے جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر تقریب کا انعقاد

ترنول(اسحاق عباسی چیف رپورٹر)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاو کیلئے جی ٹی روڈ سنگجانی کے مقام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا,تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی امیر عالم شنواری نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور حادثات کے روک تھام کیلئے





موٹروے پولیس عوام کے اندر آگہی پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے.شہری موٹروے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں.انکا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سےزیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے.ایک سوال کے جواب میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی نشاندہی پر جہاں کہیں بھی ٹریفک کے مسائل پیش آ رہے ہیں





موٹروے پولیس فوری عملی اقدامات کرے گی.انہوں نے شہریوں کی شکایات پر ڈمپر مافیا کی لاپرواہی اور پریشر ہارن کے خلاف جلد کارروائی کے احکامات صادر کئے.اس موقع پر ڈی آئی جی نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے





,جی ٹی روڈ پر عوام اور موٹروے پولیس کے افسران کے ہمراہ آگہی واک بھی کیا.تقریب سے ایس ایس پی موٹروے پولیس وحید الرحمان خٹک,ڈی ایس پی عامر جمیل ایڈمن افسر اقبال استوری آپریشنل آفیسر رفیع اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں