97

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”حسین رب کے۔۔حسین سب کے“ موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”حسین رب کے۔۔حسین سب کے“ موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”حسین رب کے۔۔حسین سب کے“ موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی





کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ امام حسین یقینی سب کے لیے ہے اوریزیدت کے خلاف سبق کربلہ سے سیکھنا ہوگاانہوں نے کہاکہ مسلمان وہ ہوتا ہے جو دوسروں کے لیے آواز اٹھائے اور انسانیت کی قدر کرے اسی طرح مسئلہ کشمیر کا حل بھی حسینیت ہے اور وزیراعظم عمران خان بھی کشمیر کے لئے حسینیت پر عمل پیرا جبکہ اسلام پوری دنیا میں حسینیت اور اہل بیت کی وجہ سے پھلا اور امام حسین کا جو پیغام ہے





وہ انسانیت اور حق پرستی ہے، امام حسین نے جو بھی کیا اللہ کی رضا کے لئے،آج کشمیر میں جو بھی ہو رہا کربلا جیسا منظر دیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اتوار کو کشمیر جا رہا ہوں، کشمیریوں کو تجویز کروں گا کہ آج کل جو صورتحال ہے اس میں کربلہ کی تاریخ کوپڑہیں،اور اقوام عالم کو بھی سمجھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے





پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ امام حسین کی جدوجہد حریت کے پیروکاروں کے لئے مشعل راہ ہے،اورامام حسین نے اپنے ساتھیوں کو کہا تھا کہ کسی نے مجھے چھوڑنا ہے




تو چلا جائے کیونکہ امام حسین بادشاہت یا دولت کے لئے نہیں لڑا تھاانہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کشمیر سے متعلق کوئی لابنگ مرتب نہیں کی گئی ہے،کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں ہونے کے باوجوددنیا کے بڑے بڑے میڈیا ہاوسز کشمیر پر رپورٹنگ کر رہے ہیں،





کشمیر میں انسانیت کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے اس کے باوجودایسا وقت آئے گا کہ جیسے امام حسین نے کربلہ میں تاریخ رقم کی ایسے ہی تاریخ کشمیر میں بھارت کے خلاف مرتب ہو گی اور ایک وقت آئے گا کہ بھارت ساری دنیا میں شرمندہ ہو کر رہے گا، اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے اپنا اظہار خیال پیش کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعیہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی کانے کہا کہ کربلا کا واقعہ دنیا کو حریت کا درس دیتا ہے





اورامام حسین علیہ السلام کی لڑائی تخت و تاج کے لئے نہیں بلکہ حق و سچ کے لئے تھی انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین نے فرمایا میری بات چھوڑیں بلکہ یزید کی بیعت میرے جیسے لوگ بھی نہیں کریں گے، اور آج بھارت نے کشمیریوں پر یزیدیت شروع کی ہے، امام حسین کو شہید کرنے کے بعد یزید نے وقتی طور پر شادیاں نے تو منائیں لیکن حسین اب بھی زندہ ہے،




ہم سب حسینی کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے حسینیت سے گریز نہیں کیا گائے گا، کانفرنس کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا نے تمام تر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حسین سب کے ہیں، اور کشمیر کے معاملے میں حسینیت پر عمل پیرا ہونا لازم ہے،




کیونکہ ظلم اور بربریت کا واحد حل حسینیت ہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ یزید کبھی نہیں جیت سکتا اسی طرح بھارت کا بھی وقت آگیا ہے،




آج بھارت مظلوم کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے ہوئے ہے اس کی قیمت بھارت کو ہر حال میں ادا کرنی ہے۔ کانفرنس میں مذہبی علماء سمیت صحافیوں اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں