100

پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاھر خوشنود سے ربجا ممبران کی صدر نثاراحمد کی قیادت میں ملاقات

پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاھر خوشنود سے ربجا ممبران کی صدر نثاراحمد کی قیادت میں ملاقات

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف)راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاھر خوشنود سے صدر نثاراحمد کی قیادت میں ملاقات کی۔اورعلاقائی اخبارات اور انکے ساتھ وابسطہ معاشی مسائل کے حوالے اگاہ کیا اس موقع ربجا صدر نثاراحمد نے ربجا کی




نیشنل پریس کلب میں حال ہی میں ہونے والی ہونے والی جنرل باڈی میں پی آئی ڈی سے متعلقہ ممبران کو درپیش مسائل سے مکمل اگاہ کیا اور فوری حل طلب معاشی مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔صدر ربجا نثاراحمد اس بات کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی خواہش پر پریس کانفرنس روم میں اوپن میٹنگ رکھوائی اور تمام ممبران کے مسائل کو گہری دلچسپی سے سنا۔اس موقع پر




پی آئی او طاھر خوشنود نے ربجا کے میمران کے تحفظات اور فوری حل طلب مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ انہوں نے کہا سرکاری اشتہارات میں %25 کوٹہ رجنل اخبارات کے لئے مختص کیا گیا ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اسے منصفانہ طریقے تقسیم کر سکوں۔اس موقع ربجا کے




بانی صدر قربان ستی نائب صدر نصرت عباس مس شمیم آرا اور دیگر سینئر قیادت نے بھی اپنے ممبران کے حقوق کیلئے بھر پور آواز اٹھائی امید کرتے ہیں پی آئی او طاہر خوشنود ربجا کے ممبران مسائل کو حل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے صدر نثاراحمد نے آج کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر ربجا کے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں