200

نیشنل پریس کلب میں تمام ممبران کیلئے کامن روم کا افتتاح

نیشنل پریس کلب میں تمام ممبران کیلئے کامن روم کا افتتاح





اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)نیشنل پریس کلب میں تمام ممبران کیلئے کامن روم کا افتتاح کیا گیا ہے کامن روم کا افتتاح سینئر فوٹوگرافر مظہر علی خان نے کیا اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا بھی موجود تھے۔ کامن روم کے قیام کا مقصدممبران کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کامن روم کے لئے ضابطہ اخلاق بھی مرتب کیا گیا ہے




اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے لئے فوٹوگرافر سہیل شہزاد کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں رفیع بھٹہ، فتح شاہ اور شفقت صبا شامل ہیں۔ کامن روم کے افتتاح کے موقع پر آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید، نیشنل پریس کلب ممبران گورننگ باڈی راجہ خلیل، شاہ محمد، رانا کوثر، عباس نقوی، راجہ ابرارحسین، راجہ بشیر عثمانی، ضیا بھروی،




فرحت عباس، اظہار خان نیازی، جاوید ملک، علی اختر، طارق ورک، بابر حسین، عبدالخالق بٹر، اسحاق چوہدری، فوٹوگرافرز میں بی کے بنگش، سہیل ملک، خادم حسین، راجہ مدثر، فاروق نعیم، ذوالفقار علی خان، سہیل شہزاد،مظہر عباس، فتح شاہ، پرنس سوشیل، عرفان حیدر اور دیگر شامل تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں