159

آج تک کسی بھی سیاسی پارٹی نے تکمیل پاکستان کیلئے آواز نہیں اٹھائی سابقہ ایم این اے الحاج شاہ گل آفریدی

آج تک کسی بھی سیاسی پارٹی نے تکمیل پاکستان کیلئے آواز نہیں اٹھائی سابقہ ایم این اے الحاج شاہ گل آفریدی

اسلام آباد (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) فاٹاسے سابقہ ایم این اے الحاج شاہ گل آفریدی نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی بھی سیاسی پارٹی نے تکمیل پاکستان کیلئے آواز نہیں اٹھائی، ہم لوگوں نے خود فاٹا کی عوام کے ساتھ مل کر تکمیل پاکستان قائداعظم کا خواب پورا کیا، اور یہ ثابت کیا کہ ہم محب وطن ہیں، ماضی میں بھی ہمارے نام کیساتھ دہشتگردی کا لیبل لگا دیا گیا تھا،

انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے نام کے ساتھ لگا یہ داغ مٹایا، ہمیں سپورٹ کیا، 1997 میں جب فاٹا پر کسٹم ایکٹ لاگو کیا گیا تو اس وقت دہشتگردوں نے قبائلی علاقوں میں پناہیں لینا شروع کر دی،جس سے فائدہ صرف انتہا پسند تنظیموں کو ہوا، فاٹا میں لوگ بے روزگار ہو گئے تھے، لوگوں کے ذریعہ معاش ختم ہوتے گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الیکٹ کر کے اس مقام پر پہنچانے میں پختون قوم کا بہت بڑا ہاتھ ہے مگر حکومت

اس کا سلہ بجٹ میں دشمنی نکال کر دے رہی ہے، دنیابھرمیں کم وسائل والے علاقوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جاتی ہے مگر موجودہ حکومت اس کے بر عکس چل رہی ہے، جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا کہ آج پاکستان میں صنعت کار جن مسائل کا شکار ہیں حکومت ان سے لاعلم نہیں ایوانوں میں بیٹھنے والے جانتے ہیں صنعت کار اور کارخانوں میں کام کرنے والے خاندانوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے انہوں نے کہا ماضی میں بھی ہمارے ساتھ زیادتیاں کی گئیں،

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم پر مزید ظلم نہ کیے جائیں،پاکستان ہمارا ملک ہے ہم نے اس وطن کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ہم اس وطن سے کبھی الگ نہیں ہونگے، اگر آج ہمرے تمام ساتھی متفق ہوجائیں تو ہم اپنے بچوں کی خاطر ایک مرتبہ پھر اسلام آباد کو لاک کر دیں گے، جیسا کہ ماضی میں عمران خان کیساتھ مل کر کیا تھا۔ قومی وطن پارٹی کے راہنما ہاشم خان نے کہا کہ

موجودہ حکومت خارجہ پالیسی اور اقتصادی و استحکام کے حوالے سے ناکام ہو چکی ہے، حکومت کے پاس عوام پر بوجھ ڈالنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ جنگ میں تباہ ہونے والے علاقوں کو آباد کرے گا، قبائلی علاقوں کو باقی اضلاع کے برابر درجہ دیا جائے گا، قبائلی علاقہ جات کیساتھ کیے گئے

تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے افغانستان کی طرف جانے والے تجارتی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا جس سے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی عوام کا روزگار بھی بند ہوکر رہ گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیاں عوام کو سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کر رہی ہیں عمران وہ وقت یاد کرے جب عوام اس کے ساتھ باہر نکلی تھی اگر یہی رویہ اس حکومت نے بھی رکھا تو عوام ان کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آئے گی،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں