150

گولڈ ٹرانسمٹ چائینیز کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں پاکستانیوں کا اربوں روپے لوٹا اور فرار ہوگئے

گولڈ ٹرانسمٹ چائینیز کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں پاکستانیوں کا اربوں روپے لوٹا اور فرار ہوگئے

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی)پاکستان میں جعلسارزی کرنے والی چائینیز کمپنی گولڈ ٹرانسمٹ کے متاثرین نے میجر ریٹائرڈ محمد اعجاز کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ محمد اعجاز نے کہا کہ گولڈ ٹرانسمٹ ایک چائینیز کمپنی

جس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں پاکستانیوں کا اربوں روپے لوٹا اور فرار ہوگئے اس سلسے میں ہم نے پریس کلب کے باہر چند روز قبل احتجاج بھی کر چکے ہیں ہمیں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ کمپنی ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہے اس میں۔ہمارے پاکستانی بھائی

سید محفوظ احمد شاہ اور پرویز شریف بھی ملوث تھے جنہوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہے اس کمپنی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کے لیے پچیس لاکھ روپے بطور فنڈ بھی دیا اس لیے اس پر کسی قسم کی شک کی گنجائش نہیں تھی اکتوبر دوہزار اٹھارہ تک اس کمپنی۔نے ایک بڑی رقم پاکستانیوں سے جمع کی اس حوالے سے ہم نے




نیب کودرخواست دی ہے اوراس کے علاوہ چائینیز ایمبیسی میں بھی ہم نے اس کمپنی کے خلاف درخواست دے چکے ہیں ہمارا حکومت پاکستان سےاور اس کے اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ چائینیز فراڈیوں کو گرفتار کرکے غریب پاکستانیوں کو انصاف دلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں