راولپنڈی سے اغواء ہونے والے نیپالی شہری کاوزیراعظم عمران خان ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ 110

راولپنڈی سے اغواء ہونے والے نیپالی شہری کاوزیراعظم عمران خان ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

راولپنڈی سے اغواء ہونے والے نیپالی شہری کاوزیراعظم عمران خان ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) ایک ہفتہ قبل راولپنڈی سے اغواء ہونے والے نیپالی شہری عبدالرحمن انصاری نے اپنی بازیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان، راولپنڈی میں پولیس کے سامنے دھندناتے پھر رہے ہیں

لیکن پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کررہی انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرس کے دوران کیا۔ نیپالی شہری عبدالرحمن انصاری نے کہا کہ میں مورخہ چوبیس اپریل کو رات ساڑھے گیارہ بجے کے دوران ڈھوک سیداں روڈ سے برف خانہ چوک کے درمیان گاڑی چلا رہا تھا

کہ کچھ لوگوں نے میری گاڑی کو روکا اور مجھے گاڑی سے کھینچ کر باہر نکالا اور تشدد کیاپھر زبردستی گاڑی میں ڈال کر اپنے ڈیرے پر لے گئے

ایک رات اپنے ڈیرے پر مجھے اغواء برائے تاوان کیلئے بٹھائے رکھا تاہم اگلے روز تھانہ ریس کورس راولپنڈی پولیس نے مجھے بازیاب کرالیا۔اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا، نیپالی شہری عبدالرحمن انصاری کا کہنا تھا کہ تھانہ ریس کورس راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے مجھے ہی تھانے میں بٹھائے رکھا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مجھے اغواء کرنے میں ملزمان اور پولیس کی ملی بھگت لگتی ہے کیونکہ جب ملزمان نے مجھے اغواء کیا تواس وقت بھی متعلقہ پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی قریب دکھائی دے رہی تھی جس کی ویڈیو اور تصویریں میرے پاس ہیں

۔۔اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں