نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر تہمینہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ہمیں اپنی مہم کو کامیاب بنانا ہے 178

چند نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو مختلف علاقوں میں جا کر پانی کا مسئلہ عوام میں اجاگر کریں گے

چند نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو مختلف علاقوں میں جا کر پانی کا مسئلہ عوام میں اجاگر کریں گے

اسلام آباد(رپورٹ :فا ئزہ شاہ کاظمی) نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں کشمیر تہمینہ نے کہا کہ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ہمیں اپنی مہم کو کامیاب بنانا ہے،اور اس کیلئے ہم نے عوامی اصلاح کیلئے چند نمائندوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جو مختلف علاقوں میں جا کر پانی کا مسئلہ عوام میں اجاگر کریں گے اور آئندہ آنے والے وقت میں پانی کیسے بچایا جا سکتا ہے اس کے متعلق عوام کو بریف کریں گے،

ایم پی اے ملیحہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے آج اس بورڈ کا مقصد یہ ہے عوام میں پانی کے مسائل کو اجاگر کرنا اور پانی کے ضیاع سے کیسے اجتناب کیا جا سکتا ہے اور اس آگاہی مہم کے ساتھ ڈیمز کیلئے فنڈزبھی اکھٹے کیے جا سکیں کیونکہ یہ مسئلہ صرف اوور سیز پاکستانیوں کے تعاون سے حل نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لئے پاکستان میں مقیم لوگوں کو بھی ساتھ دینا ہو گا،انہوں نے کہا ہمارا مقصد صرف چندہ اکھٹا کرنا نہیں ہے عوامی سطح پر پانی کا مسئلہ اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہماری کوشش ہے کہ پانی کو محفوظ کیا جائے سیلاب آتے ہیں

فصلیں تباہ کرتے ہیں نقصان پہنچاتے ہیں اور سمندر میں بہہ جاتے ہیں حالانکہ اس پانی کو ڈیمزکے ذریعے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے،پریس کانفرنس کے اختتام پر سید احمد علی نے کہا کہ ہم پاکستانی میڈیا کو آسٹریلیا ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہیں تا کہ میڈیا عوام کو دکھاسکے کہ آئی ایم پاکستان انتہائی شفاف طریقے سے اپنے ملک کیلئے فنڈ ریزنگ کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں