103

پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے بڑی بڑی سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں,عائشہ گلالئی

پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے بڑی بڑی سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں,عائشہ گلالئی
اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) پاکستا ن تحریک انصاف کی سربراہ عائشہ گلالئی نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس ایک سیاسی اتحاد بنائی ہے۔ چیئرپرسن کی حیثیت سے سیاسی اتحاد کو لیڈ کررہی ہو۔
اس سیاسی اتحاد کا مقصد پاکستا ن میں موجود ہ مالی بحران، بے روزگاری اور حد درجے کی مہنگائی سے متعلق عوام کی آواز کوحکومت کے اعلیٰ اعوانوں تک پہنچانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 12جولائی ماہ رمضان کے بعد اسلام آباد کے ڈی چو ک میں تمام چھوٹی سیاسی جماعتوں پر مشتمل اپنے مطالبا ت کے حق میں دھرنا دیں گے۔
وزیر اعظم کی ایران میں پاکستان کی سالمیت سے متعلق بیان پر دکھ پہنچا۔ بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے۔ مولانا فضل الرحمن ایک بزرگ سیاست دان ہے وزیراعظم عمران خان کی ان کو ڈیزل کہنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان میں مسائل کے حل کے بڑی بڑی سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔کل کے اے پی سی میں پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس وجود میں آئی۔تمام شرکاء نے متفقہ طور پر مجھے پی پی ڈی اے کی چیئرپرسن منتخب کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو کچھ نہ ملے تو خواتین کی توہین شروع کر دیتے ہیں۔بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔پشاور کے جنگلا بس منصوبہ بی آر ٹی کا کوئی حساب نہیں۔سو ارب روپے سے زیادہ لگا کر بھی منصوبہ ناکام ہوچکا ہے۔ بی آر ٹی کے ماسٹر مائنڈ عمران نیازی اور پرویز خٹک آزاد گھوم رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن سے پہلے پنجاب کے عوام سے وعدہ کیا تھا
کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔ لیکن 9ماہ گزرنے کے باؤجو د کوئی پلان نہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ ملک کی معیشت صنعت اور زراعت سے ترقی کرتی ہے جبکہ اس حکومت کے پاس ان دونوں شعبوں کے حوالے سے عملی پلان نہیں۔ ملک میں حالیہ بارشوں اورژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ ایک سروے کرے اورعوام کی نقصان کا ازالہ کریں۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اس قدر بڑھی ہے کہ عوام کا جینا حرام ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کل جب چین کے دورے پر پہنچے تو ائیرپورٹ پر وہاں کی میونسپل کی ڈپٹی سیکرٹری نے اس کا استقبال کیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں ہماری ملک اور قیاد ت کی کیا اہمیت ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نے خود جنوبی پنجاب کے دورے کئے وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ وہاں کے لوگ اور حیوان ایک جگہ سے پانی پیتے ہیں۔جو کہ ہماری منتخب حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں متوقع ملین مارچ پر مشاورت کی جاسکتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ کی بنیاد پر ہے میں نے جماعت چھوڑ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں