سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر راہ حق پارٹی جی بی حمایت اللہ خان ویگر رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس 172

سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر راہ حق پارٹی جی بی حمایت اللہ خان ویگر رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس

سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر راہ حق پارٹی جی بی حمایت اللہ خان ویگر رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد(رپورٹ:فایزہ شاہ کاظمی):سابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و صدر راہ حق پارٹی جی بی حمایت اللہ خان ویگر رہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ خبیرپختونخوامحمود خان نے پالس کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔جو سراسر ناانصافی ہے۔ انصاف کے دعویدا ر ظلم اور تصادم کرنے پر اترآئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوہستان پہلے ایک ضلع تھا جس کو دو حصوں میں تقسیم کرکے کولئی پالس کو دوسرا ضلع کا درجہ دیا گیا۔

چونکہ کولئی اور پالس وہاں کے دو قومیں (جرگے)ہیں جوآپس میں متفق نہ تھے جس پراس وقت کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تیسری جگہ بیٹڑا کو ضلع کا درجہ دیا۔ موجودہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے بغیر سوچے سمجھے بٹیڑا کا نوٹیفیکیشن کینسل کر کے دوبارہ پالس کوایک نوٹیفیکیشن کے زریعے ضلع کا درجہ دیا۔جس سے کولئی پالس کے دوجرگوں میں تصادم ہونے کا خطرہ ہے کہا کہ ایک قبیلے کے لوگ شاہراہ قراقرم پر موجود ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران سے اپیل کرتے ہوئے کہا

کہ اس مسئلے کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادار کریں۔وزیر اعظم دونوں نوٹیفیکیشن کو طلب کرکے اس پر کمیشن بنائیں۔اگر اس میں وفاقی کی جانب سے مداخلت نہ کی گئی تو دونوں جرگوں میں تصادم سے سینکڑوں لوگ مارے جائیں گے اس وقت متعلقہ تمام انتظامیہ اس فیصلے سے پریشان ہے

اس پریس کانفرنس کے بعد اگر وفاقی حکومت نے توجہ نہ دی تو اسلام آباد کے ڈی چوک یا بنی گالہ میں دھرنا دیں گے۔پرویز خٹک کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو بحال کیا جائے پالس کو دوبارہ ضلع کا درجہ دینا کولئی کی عوام کے خلاف سازش ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کو بھی فوری تبدیل کیا جائے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کولئی پالس کا تنازعہ اب شدت اختیار کیا گیاہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کا فیصلہ متنازعہ ہے۔خونریزی کا خدشہ ہے۔شاہراہ قراقرم پہ دھرنے کا خدشہ ہے ہزاروں لوگ دھرنے پربیٹھے ہیں۔کوئی واقعہ رونماء ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ڈی چوک اور بنی گالہ میں ہزاروں لوگ دھرنا دینے جا سکتے ہیں۔ ماضی میں پرویز خٹک نے کا مطالبہ آنے پہ غیر متنازعہ جگہ بٹیڑا پرضلعی ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیاتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں