اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی 124

اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد: ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے تفریحی مقامات شہریوں کے لیے غیر محفوظ ہوگئے، جہاں ایف نائن پارک میں سیکیورٹی پر تعینات کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ملازمین اور گارڈ نے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق واقعہ 2 اگست کو پیش آیا، تاہم متاثرہ لڑکی نے 6 اگست کو پولیس سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کروایا۔

متاثرہ لڑکی کی جانب سے درخواست دی گئی کہ ایف نائن پارک ملازمین نے اسے ایک لڑکے کے ساتھ دیکھ کر غیر اخلاقی حرکات کا الزام لگایا اور ڈرانے کی کوشش کی۔

درخواست کے مطابق سی ڈی اے ملازم نے دھمکی دی کہ پارک میں آنے والے لڑکیوں اور لڑکوں کو پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی تو پولیس کے حوالے کردیں گے۔

لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے ساتھ اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مالی شیراز کیانی اور سیکیورٹی گارڈ مراد خان نے اعتراف جرم بھی کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں