ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اسدعمر 129

ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اسدعمر

ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اسدعمر

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا۔بطور ایم این اے اسمبلی میں ”زینب الرٹ بل“ کے نام سے بل اسمبلی کے فلور پر لے گیا تھا۔بل کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسسز میں کافی حدتک قابو پایا جاسکتا تھا۔لیکن راستے میں بہت سی رکاؤٹیں دیکھے۔اسدعمر

اسلام آباد (فائزہ شاہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا۔ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد واحد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ بطور ایم این اے اسمبلی میں ”زینب الرٹ بل“ کے نام سے بل اسمبلی کے فلور پر لے گیا تھا۔بل کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسسز میں کافی حدتک قابو پایا جاسکتا تھا۔لیکن راستے میں بہت سی رکاؤٹیں دیکھے۔

ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں آصف نذیر کی کتاب”زینب دیکھ رہی ہے“ کی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ زینب کے والد محمد آمین انصاری کو داد دیتا ہوں۔ زینب کے والدنہ صر ف اپنی بیٹی کے لئے انصاف بلکہ قوم کی لاکھوں زینب کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔

بچوں کے سے جنسی زیادتی کےکیسسز دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن بیرونی ممالک میں بہترین قوانین بنانے کی وجہ سے مسائل پرکافی حد تک قابو پایاگیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ملک میں ایسے قوانین وضع کریں گے جن سے معاشرے میں جرائم کا خاتمہ یقینی ہو۔

کتاب کے مصنف آصف نذیر نے کہاکہ 4جنوری 2018کو دل سوز زینب بچی کی ساتھ جو واقع پیش آیا۔ ان کے والد سے ملا چند سوالات کئے بطور ایک معاشرے کا فرد ایسا محسوس ہواکہ میں مجرم ہودل میں تمنا تھا کہ زینب بچی سمیت ملک میں جتنے بھی بچوں کے ساتھ ایسا ظلم ہوتا ہے اس ظلم کے خلاف آواز بنو۔

ابھی تک زینب کو انصاف نہ مل سکا مجموعی طورہمیں اس ظلم کے خلاف بولنااور لکھنا ہوگا۔آنے والی حکومت سے امید یں وابستہ ہیں کہ مسائل پر قابو پانے کے لئے عملی اقدمات اٹھائیں گے۔

زینب کے والد امین انصاری نے کہا کہ آنے والی حکومت کے لئے دعاگوہو۔ پی ٹی آئی حکومت میں آکر بچوں کی تحفظ سے متعلق پالیسیاں بنائیں گے۔ صدرپاکستان ممنون حسین کے پاس پچھلے تین ماہ سے زینب کے مجرم عمران کی سزاکا خط موجودہے۔آئیندہ 24گھنٹوں کے دوران عمران کی سزا کو یقینی بنائے۔

نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری شکیل انجم نے کہا کہ اسد عمر کو کامیا ب ہونے پر مبارک باد دیتاہوں کہا کہ”زینب دیکھ رہی ہے“ کتا ب بہت خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہے۔

اس کتاب کے زریعے معاشرے کے بنیادی مسئلے کو اجاگر کیا گیاہے۔آنے والی حکومت پولیس ریفارمز(تھانہ کلچر)میں تبدیلی لائے۔ بہت سے کرپٹ لوگ تھانوں میں بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگ تھانے میں جانے سے ڈرتے ہیں۔

اپنی ترجیحات میں عدلیہ ریفارمز کو بھی یقینی بنائے۔سماجی کارکن افشاں تحسین نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی زیادتی سے متعلق بہترین پالیساں بنانی ہوگی۔ آرٹیکل 25اے کی رو سے ریاست بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں