شاہد خاقان کی این اے 57 مری پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد 159

شاہد خاقان کی این اے 57 مری پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

شاہد خاقان کی این اے 57 مری پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ریٹرننگ افسر نے این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

عام انتخابات 2018 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 57 اور 53 سے الیکشن لڑا اور دونوں نشستیں سے ہار گئے۔

قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شاہد خاقان عباسی کو تحریک انصاف سے شکست ہوئی، این اے 57 سے صداقت عباسی اور این اے 53 سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں ہرایا۔

این اے 57 سے صداقت عباسی کو ایک لاکھ 36 ہزار 249 ووٹ ملے جب کہ شاہد خاقان عباسی کے حصے ایک لاکھ 24 ہزار 703 ووٹ آئے۔

این اے 53 سے عمران خان نے 92 ہزار 891 ووٹ حاصل کیے جب کہ شاہد خاقان کو 44 ہزار 314 ووٹ ملے۔

شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 میں دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کرائی جسے مسترد کردیا گیاہے۔

مریم اورنگزیب کا رد عمل

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کی درخواست مسترد ہونے پر مریم اورنگزیب نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران اپنےرد عمل میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے، دوبارہ گنتی شاہد خاقان عباسی کا آئینی و قانونی حق تھا، جہاں پی ٹی آئی درخواست دے رہی ہے وہاں فوری درخواست منظور ہورہی ہے لیکن ہمارے لوگوں کو کہیں بھی پورے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے ساتھ متعصب اور متنازع رویہ رکھا جارہا ہے، نگران حکومت اور وزیراعظم یہ چیزیں دیکھیں ، اس سے ملک میں بحران پیدا ہوگا، اس سے پہلے چیزیں ہاتھ سے نکل جائیں انہیں دیکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں