ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے والی جماعت ہے،پیر سلیم بادشاہ 92

ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے والی جماعت ہے،پیر سلیم بادشاہ

ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے والی جماعت ہے،پیر سلیم بادشاہ

ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے والی جماعت ہے پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران ملی مسلم لیگ کی خدمات قابل ذکر ہے جماعت کی رفاحی خدمات کے باعث بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں دم توڑ چکی ہیں پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں عوام سے بھرپور ووٹ اور سپورٹ کی امید کرتے ہیں۔پیر سلیم بادشاہ

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ) پیر سلیم بادشاہ سجادہ نشین پیر آف موہڑہ شریف نے اپنے مریدوں کے ہمراہ ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 53سے چوہدری سعید احمد گوجر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پیرسلیم بادشاہ نے کہا کہ ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے والی جماعت ہے۔ پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران ملی مسلم لیگ کی خدمات قابل ذکر ہے جماعت کی رفاحی خدمات کے باعث بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں دم توڑ چکی ہیں۔پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ عوام سے بھرپور ووٹ اور سپورٹ کی امید کرتے ہیں۔

چوہدری سعید احمد گوجر نے کہا کہ اللہ اکبر تحریک کی حمایت پر پیر آف موہڑہ شریف کاشکر گزار ہوں ۔ مذہب اور سیاست کو الگ نہیں سمجھتے ملی مسلم لیگ پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے جس میں اقلیتوں کو کوبھرپور کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا

ہماری جماعت رنگ ،نسل، مذہب، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر قائم نہیں کی گئی ہے۔ تمام دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ احترام کا رشتہ برقرار ہے۔

بدھ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدار چوہدری سعید احمد گوجر نے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ چیف جسٹس کی ڈیم بنانے کے اعلان کی تائید کرتے ہیں ۔

ڈیمز کی تعمیر ہمارے منشور کا حصہ ہیں عوام حکمرانوں کو آزما چکے ہیں ہمارا کردار سب کے سامنے ہے جماعت کی رجسٹریشن کے خلاف بہت سی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن ہم ڈٹ گئےپاکستان میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

مڈل کلاس کے مسائل کو حل کریں گے یہ جماعت خالصتاً نظریہ پاکستان کی بنیاد پر بنائی گئی ہے ملک بھر میں 265 سے زائد امیدوار کھڑے کیے ہیں چاروں صوبوں سے امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

ہر ضلع سے نمائندگی موجود ہے 80امیدوار قومی اسمبلی کے لئے جبکہ 14خواتین الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں