پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی کال پر5 جولائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیاہ پرچم لہرایا جائے گا 176

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی کال پر5 جولائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیاہ پرچم لہرایا جائے گا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی کال پر5 جولائی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیاہ پرچم لہرایا جائے گا

پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما فرحت اللہ بابرسمیت سینئر صحافی اور جمہوریت و آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کرنے والے راہنما بھی شرکت کریں گے۔5 جولائی 1977 کو جنرل (ر) ضیاء الحق نے مارشل لاء لگا کر میڈیا پر پابندیاں عائد کر دی تھیں

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ کی کال پر آر آئی یو جے کی جانب سے تحریک آزادی صحافت اور ڈان اخبا ر کی تقسیم میں رکاوٹوں کے خلاف 5 جولائی بروز جمعرات شام5:00 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما فرحت اللہ بابرسمیت سینئر صحافی اور جمہوریت و آزادی صحافت کیلئے جدوجہد کرنے والے راہنما بھی شرکت کریں گے۔5 جولائی 1977 کو جنرل (ر) ضیاء الحق نے مارشل لاء لگا کر میڈیا پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ ڈان اخبار کی تقسیم میں سامنے آنے والی رکاوٹیں آج ان پابندیوں کی یاد تازہ کر رہی ہیں۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیاہ پرچم لہراکرابتدا ء کی جائے گی جبکہ مارشل لاء دور میں میڈیا پرعائد پابندیوں اور پی ایف یو جے کی تاریخ ساز مزاحمتی تحریک کے حوالے سے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ9 جولائی بروز سوموار کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ڈان کے دفاتر کے باہر یکجہتی کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ ڈان پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ پی ایف یو جے نے قراردیا ہے کہ میڈیا پر اس طرح کی پابندیاں جاری رہیں تو آئیندہ انتخابات کے شفاف ہونے پر شکوک و شبہات پیدا ہوں گے

اور غیر جانبداراور شفاف انتخابات کے بارے میں قومی اور بین الاقوامی برادری کو مطمئین نہیں کیا جا سکے گاجس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پی ایف یو جے نے نگران حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ سنسر شپ ختم کرکے میڈیا کی آزادی یقینی بنائے اور ڈان ٹی وی کی نشریات اور ڈان اخبار کو عوام تک پہنچنے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرے۔

پی ایف یو جے کی قیادت کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کے بعدبھی میڈیا پر پابندیاں جاری رہیں تو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریک آزادی کیمپ بھی لگا یا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا پر عائد غیر اعلانیہ پابندیاں ختم نہ ہوئیں تواس تحریک کے تحت ملک بھر میں آزادی صحافت کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جبکہ دوسرے مرحلے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیمیناربھی منعقد کیے جائیں گے۔آر آئی یو جے کے صدر مبارک زیب خان،سیکرٹری علی رضا علوی،نائب صدر چوہدری صغیر احمد،ناصر ہاشمی، سیکرٹری فنانس اصغر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی،عتیق خان اور دیگر عہدیداروں نے جڑواں شہروں کے صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک آزادی صحافت کی اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں