پولنگ کا وقت بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد 100

عام انتخابات: عالمی مبصرین اور میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات: عالمی مبصرین اور میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے موقع پر عالمی مبصرین اور عالمی میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق 16 شقوں پر مشتمل ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں عالمی مبصر مشن کا اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

ضابطہ اخلاق میں کہاگیا ہے کہ بین الاقومی مبصرین اور میڈیا کو حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا اور ان پر پاکستان کی خودمختاری کا خیال رکھنا لازم ہوگا۔

ضابطہ اخلاق میں بین الاقوامی مبصرین پر شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کا خیال رکھنا لازم قرار دیا گیا جب کہ بین الاقومی میڈیا اور مبصرین سیاسی وابستگی اور امیدواروں سے غیر جانبدارانہ رویہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقومی مبصر ذاتی رائے ذرائع ابلاغ میں نہیں دے سکے گا اور مبصر تنظیموں کا نامزد شخص جنرل الیکشن پر رائے دے سکے گا۔

ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ مبصر تنظیم عام انتخابات پر تجاویز سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گی اور ویزا ختم ہونے پر عالمی مبصرین مزید قیام نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہورہے ہیں جس میں چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے سیکڑوں امیدوار میدان میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں