عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کو سیکیورٹی دینے کا حکم 124

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کو سیکیورٹی دینے کا حکم

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کو سیکیورٹی دینے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کےاحکامات دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے احکامات چیف سیکریٹریز کو بھجوائے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ چاروں حکومتیں امیدواروں کوسیکیورٹی فراہم کریں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ملک کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں