پہلااین پی سی فلڈ لائٹ انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ این پی سٹاف کی جیت 218

پہلااین پی سی فلڈ لائٹ انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ این پی سٹاف کی جیت

پہلااین پی سی فلڈ لائٹ انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ این پی سٹاف کی جیت

این پی سی سٹاف کے کپتان کامران حمید نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فتح صدر اور سیکرٹری نیشنل پر یس کلب کے نام کیا اور کہا کہ سٹاف کی اعلیٰ پرفامنس اورمحنت رنگ لے آئی اور فائنل میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے منعقد کیا گیا پہلااین پی سی فلڈ لائٹ انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ این پی سٹاف کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میڈیا الیون کی ٹیم کو ہرادیا۔
این پی سی سٹاف کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ اورز میں مخالف ٹیم کو61رنز کا ہدف دیاتھا۔جبکہ میڈیا الیون کے تمام کھلاڑی 42رنزپر آؤٹ ہوئے۔

[smartslider3 slider=8]

این پی سی سٹاف کے کپتان کامران حمید نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فتح صدر اور سیکرٹری نیشنل پر یس کلب کے نام کیا اور کہا کہ سٹاف کی اعلیٰ پرفامنس اورمحنت رنگ لے آئی اور فائنل میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری، سیکرٹر ی این پی سی شکیل انجم،سپورٹس کمیٹی ممبر مدثر چوہدری، گورننگ باڈی کے ممبر سہیل شہزاداور پریس کلب کے ممبر مبشر کی جانب سے تعاو ن پر تہہ د ل سے مشکور ہیں۔
گراؤنڈ میں موجو د صحافیوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پہلا این پی سی کرکٹ ٹورمنٹ منعقد کرناانتہائی خوش آئندہیں۔
مہمان خصوصی اجمل صابر نے فائنل میچ کے اختتام پر وننگ ٹیم کے کپتان کامران حمید اور رنراپ ٹیم کے کپتان فیاض کو ٹرافیوں سمیت کیش پرائزدے دیئے۔ٹورنامنٹ کے بہترین بالر ایمل خان کو کلب کرکٹ کھیلانے اور سپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری کا کہناتھاکہ ہمارے ملک میں کرکٹ کھیلنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔اور این پی سی سٹاف نے بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
سیکرٹری این سی شکیل انجم کا کہنا تھاکہ پہلا این پی سی فلڈ لائٹ انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پرسٹاف کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
میڈیا الیون جیسے بہترین ٹیم کو ہرانااین پی سی سٹاف کے لئے ایک چیلنج تھا۔بہترین کھیل اوراعلیٰ کپتانی کے مظاہرے سے میڈیا الیون ٹیم کو ہرایا۔ شکیل انجم کا کہناتھاکہ آئندہ مختلف کھیلوں سے متعلق جتنی بھی سرگرمیاں ہوگی۔
ان میں پریس کلب کی سٹاف کو نمائندگی دی جائے گی۔ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اصل مقصد صحافیوں کو انٹرٹین کر ناہے۔جرنلسٹ پینل کے چیئرمین فاروق فیصل خان نے کہا کہ فائنل میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔
پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقادسے پریس کلب کے رونق میں اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں