شیخ رشید اہل ہیں یا نااہل، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی 129

شیخ رشید اہل ہیں یا نااہل، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی

شیخ رشید اہل ہیں یا نااہل، سپریم کورٹ کل فیصلہ سنائے گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اہل یا نااہل ہونے سے متعلق کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

شیخ رشید کی نااہلی کے خلاف درخواست ن لیگی رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ن لیگی رہنما کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی تھی۔

سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ کل بروز بدھ سنایا جائے گا۔

شیخ رشید کے خلاف کیس کا پس منظر

سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے شیخ رشید کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے گھر کی قیمت ایک کروڑ 2 لاکھ ظاہر کی جب کہ گھر کی بکنگ 4 کروڑ 80 لاکھ سے شروع کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فتح جنگ کے موضع رامہ میں زمین زیادہ لیکن کاغذات میں کم ظاہر کی گئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی زمین ایک ہزار 81 کنال ہے لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی میں 968 کنال اور13مرلہ ظاہر کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں