نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 158

نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد: نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے وزارت داخلہ کے امور، ملک کی داخلی سیکیورٹی اور امن وامان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔

سیکریٹری داخلہ نے کابینہ کو عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کیےجانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پرامن انتخابات کےحوالے سے تعاون کررہے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک میں ترقی کی شرح 6 فیصد ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے ہدایت دی کہ بیلینس آف پیمنٹس، فیسکل اور قرضوں کی ادائیگی کا جامع اور مستحکم نظام بنایاجائے۔

اس موقع نگران وزیراعظم ناصرالملک نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی اسٹریکچرل ریفارمز پیکج کا منصوبہ تیار کیاجائے اور ایسی منظم اور ٹھوس حکمت عملی تیار کریں جو منتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں