نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے ملک میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ 118

نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے ملک میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے ملک میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت پاور سیکٹر کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں انہیں ایم ڈی پیپکو، ایم ڈی این ٹی ڈی سی اور دیگر اعلی حکام نے انہیں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ بجلی پیداواری صلاحیت 28 ہزار 704میگا واٹ ہے جب کہ گزشتہ مہینے ہائیڈل جنریشن 3 ہزار 90 میگاواٹ رہی ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پانی کی کمی اور سخت موسمی حالات کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ کابینہ کے رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل در آمد کی کوشش کررہے ہیں۔

نگران وزیر اعظم نے وزارت پانی وبجلی کو لوڈشیڈنگ کم کرنے اور پاور سیکٹر لاسز اور نظام کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کی۔

ڈسکوز میں بھاری نقصانات پر نگران وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے اور وزارت توانائی نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کریں، وفاقی اور صوبائی سطح پر مدد کی ضرورت ہو تو آگاہ کریں۔

نگران وزیر اعظم نے پاورجنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس حوالے سے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا جامع پلان تیار کیا جائے جو آئندہ منتخب حکومت کے لیے مددگار ثابت ہو۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں گرم موسم کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں