پاکستان میں حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے ہر نومولود مقروض ہوگیا: چیف جسٹس 113

چیف جسٹس کا غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو آج ہی ضبط کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو آج ہی ضبط کرنے کا حکم

لاہور: چیف جسٹس نے آج شام تک غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا جب کہ وزرا اور سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا تمام ریکارڈ 5 جون کوطلب کرلیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم نےلگژری گاڑیوں کی منظوری دی اور وزیراعظم کی ہدایت پر یہ گاڑیاں آگے دی گئیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کی منظوری نہیں ہوگی یہ فواد حسن فواد نےدی ہوں گی، وزیراعظم کے دستخط سے ایک بھی گاڑی نہیں دی گئی، فوادحسن فواد کیسے وزیراعظم کی جگہ گاڑیاں دیتا رہا؟

جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ عابد شیر علی نے کیوں گاڑی لی؟ اس حوالے سے منگل کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے بھی گاڑیاں واپس لے لی ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ان گاڑیوں کو کھڑا کرکے برباد نہیں ہونے دیں گے، یہ گاڑیاں نگران حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بغیر استحقاق جن کمپنیوں کو گاڑیاں دیں ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف ایکشن ہوگا جب کہ عدالت نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام گاڑیاں ریکور کرکے شام تک رجسٹرار کو مطلع کریں۔

عدالت نے بلوچستان سے موصول ہونے والی رپورٹ پر عدم اعتماد کیا اور شام تک غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا جب کہ وزرا اور سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا تمام ریکارڈ 5 جون کوطلب کرلیا ۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے جب کہ ساتھ ہی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کمیشن قائم کردیا جسے 2 دن میں فیصلے پرعملدرآمد سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں