سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی 80

سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی

سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی

سنگار پور ایئرلائن نے نیویارک سے سنگاپور تک 19 گھنٹے طویل دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کی تیاری شروع کردی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور ایئرلائن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے مطالبے پر سنگارپور سے نیویارک تک نان اسٹاپ پرواز چلانے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کے لئے ‘الٹرا لونگ رینج’ طیارے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

سنگاپور ایئرلائن کے سی ای او گو چون فونگ کا کہنا ہے کہ طویل ترین فلائٹ کے لئے ایئربس درست انتخاب ہوگا اس لیے کمپنی نے 67 ایئربس اے 350 کا آرڈر دے دیا ہے جب کہ بیڑے میں مزید جدید ترین طیارے بھی شامل کیے جائیں گے۔

ایئرلائن کے سی ای او نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں انہی طیاروں کے ذریعے نیویارک سے سنگار پور تک 19 گھنٹے کی نان اسپاٹ پرواز چلائی جائے گی۔

طویل ترین پرواز کے لیے طیاروں میں ایندھن کی گنجائش ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 65 ہزار لیٹر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قنطاس ایئرلائن نے 17 گھنٹے کی نان اسپاٹ پرواز کا ریکارڈ توڑا تھا، جس نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے آسٹریلیا کے شہر پرتھ تک بغیر کہیں رُکے 9 ہزار 9 میل کا سفر طے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں